بھارتی بیس بال ٹیم نے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی

25 جنوری سے اسلام آباد میں ویسٹ ایشیا چیمپئین شپ منعقد ہوگی جس میں افغانستان، فلسطین، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی ہوںگے


Zulfiqar Baig January 10, 2023
(فوٹو : فائل)

بھارتی بیس بال ٹیم نے اسلام آباد میں ہونے والے ویسٹ ایشیا چیمپین شپ ایونٹ کے لیے پاکستان آمد کی دعوت قبول کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن نے بھارت کو رواں ماہ اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا چیمپین شپ میں شرکت کی دعوت دی تھی جو اس نے قبول کرلی ہے۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 25 جنوری سے یکم فروری تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں بھارت، افغانستان، فلسطین،سری لنکا، بنگہ دیش کی ٹیمیں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت سے خطے میں اسپورٹس کو فروغ حاصل ہوگا، بھارت کی بیس بال فیڈریشن نے دلی میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزا کی درخواست دیدی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔

سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |