بابراعظم ون ڈے کیلیے شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے فیصلے سے لاعلم تھے

بابر اعظم نے مشاورت نہ ہونے کا شکوہ کیا تو جواب ملا کہ شان مسعود کو بنانے کا فیصلہ اوپر سے آیا ہے، ذرائع


یوسف انجم January 07, 2023
بابر اعظم نے مشاورت نہ ہونے کا شکوہ کیا تو جواب ملا کہ شان مسعود کو بنانے کا فیصلہ اوپر سے آیا ہے، ذرائع (فوٹو : فائل)

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے سیریز کے لیے نائب کپتان شاداب خان کی عدم موجودگی میں شان مسعود کو اپنا نائب بنانے کے فیصلے سے لاعلم تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بابر اعظم نے اس معاملے پر عبوری سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن سے شکوہ بھی کیا ہے کہ اس فیصلے کے بارے میں ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

کپتان بابراعظم کا موقف ہے کہ فیصلے سے پہلے اگر انہیں اعتماد میں لیا جاتا تو زیادہ مناسب تھا جواب میں بابراعظم کو بتایا گیا کہ شان مسعود کو نائب کپتان اناؤنس کرنے کا حکم اوپر سے آیا تھا، شان کو نائب کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی نے کیا۔

دوسری جانب پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ کپتان اور نائب کپتان کا تقرر چئرمین بورڈ کا اختیار ہے، شان مسعود کے نائب کپتان کی تقرری کی منظوری چیئرمین کرکٹ منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے دی تھی۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم وکٹ کیپر محمد رضوان کو شان مسعود کی جگہ نائب کپتان بنانے کے حامی ہیں۔ ٹیسٹ سیریز میں غیر معیاری پرفارمنس کی وجہ سے شان مسعود کا پلینگ الیون میں انتخاب بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |