وزیراعظم کا شہید نوید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان

نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہہد پر پوری قوم کو فخر ہے، وزیراعظم


Amir Ilyas Rana January 06, 2023
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ساہیوال میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر آمد ہوئی جہاں انہوں نے نوید صادق شہید کی اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم کا نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شہید نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوید صادق شہید اور ناصر عباس شہہد پر پوری قوم کو فخر ہے، ہمارے شہدا نے وطن عزیز کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کےلئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ نوید صادق نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مثالی خدمات انجام دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں