آئی ایم ایف سے قرض حصول کی شرائط پرمنصوبہ تیار

ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے 10سالہ جامع منصوبہ تیار کیا جائے گا


INP January 04, 2023
دوست ممالک سے منصوبہ شیئر کرکے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی فوٹو: فائل

آئی ایم ایف سے قرض حصول کی شرائط پوری کرنے کی غرض سے منصوبہ تیار کر لیا۔

وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی کیلیے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے قرض حصول کی شرائط پوری کرنے کی غرض سے منصوبہ تیار کر لیا جس میں پٹرولیم لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ملکی معیشت کی بہتری کیلیے 10 سالہ جامع منصو بہ تیار کیا جائے گا،منصوبہ دوست ممالک سے شئیر کر کے اسٹرکچرڈ سپورٹ مانگی جائے گی، ان ممالک میں چین، یو اے ای، سعودی عرب، قطر، یورپی یونین اور امریکا شامل ہیں۔

ٹارگٹڈ سبسڈی معاشرے کے صرف کم آمدن طبقے کو دی جائے گی،عام دکانداروں اور تاجروں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی معاشی بحالی منصوبے کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |