تھر قحطمزید ایک بچے سمیت 2 افراد چل بسے تعداد210 ہوگئی

50 سالہ ہادی جونیجو کوایک دن قبل صحت یاب قرار دے کرمٹھی اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا


Nama Nigar April 04, 2014
50 سالہ ہادی جونیجو کوایک دن قبل صحت یاب قرار دے کرمٹھی اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

تھرپارکرمیں مزید ایک بچے سمیت 2 افراد چل بسے، جبکہ درجنوں مزید بچوں کواسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ مٹھی میں 50 سالہ ہادی جونیجو دم توڑ گیا۔

ہادی جونیجو کو گزشتہ روز سول اسپتال مٹھی سے صحتیاب قرار دے کر ڈسچارج کیا گیا تھا۔ تحصیل ڈپلو کے نواحی گاؤں میں بچہ مایو نوہاری چل بسا، بھوک و افلاس سے مرنے والوں کی تعداد 210 ہوگئی۔ 2 بچوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیاگیا۔ متاثرین کو اب تک امدادی خوراک کے پیکٹ اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم نہیں کیا گیا۔ جبکہ 40ہزار خاندان اب بھی امدادی گندم کے منتظر ہیں۔ جمعرات کو روز بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم کے حصول کے لیے اے ٹی ایمز پر بھی لوگوں کارش لگا رہا جبکہ 25 ہزارمستحق خواتین اے ٹی ایم کارڈ نہ ہونے، پن کوڈ یا کارڈ گم ہوجانے کے باعث امدادی رقم کے حصول سے محروم ہیں، جن کی کوئی رہنمائی کرنے والا تک موجود نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں