پنجاب میں شہریوں کے کال ریکارڈز کے غلط استعمال کا انکشاف

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سی ڈی آر غیر متعلقہ افراد کو فروخت ہونے لگا


نعمان شیخ December 31, 2022
پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سی ڈی آر غیر متعلقہ افراد کو فروخت ہونے لگا

پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کا کال ڈیٹا ریکارڈ غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی افسران حساس ترین ریکارڈ کوملزمان کو پکڑنے کے ساتھ عام شہریوں کو بھی تنگ کرنے میں استعمال کرنے لگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی ملی بھگت سے سی ڈی آر حاصل کرکے غلط استعمال کیا جارہا تھا۔

اوسطا لاہور میں سالانہ سوالاکھ سمیت پنجاب بھر میں 6لاکھ سے زائد شہریوں کی سی ڈی آرز لی جارہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیشی افسران بہت سارے عام شہریوں کے فونزکی سی ڈی آرز دینے میں ملوث ہیں۔

شہریوں کے حساس ریکارڈ کو تحفظ دینے کے لئے آئی جی پنجاب نے ہدایات جاری کردیں۔ اعلی حکام نے پولیس افسران کو پابند کردیا کہ موبائل کالز کا ریکارڈ اب ایف آئی ار کے بغیر نہیں ملے گا۔

ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی سی ڈی آرز لینے کے لیے تفتیشی افسر کواپنے ضلعی دفتر میں رابطہ کرنا ہوگا۔ سی ڈی آر لیک ہونے کی صورت میں ڈی پی او ذمہ دار ہونگے۔

ایس پی انوسٹی گیشن متعلقہ کمپنی کے ساتھ رابطہ میں ہونگے ۔ بذریعہ ای میل کسی بھی ملزم کا ڈیٹا چاہئے ہوگا تو سی ڈی آر حاصل کی جائے گی۔ متعلقہ دفتر تفتیشی کو آگاہ کرے گا کہ سی ڈی آرز وصول کی جائیں ۔ ہر2ماہ بعد آرپی اوز اپنی حدود میں لی گئی سی ڈی آرز کا آڈٹ کریں گے۔

سی ڈی آرز کی مدد سے پکڑے گئے ملزمان کی تفصیلات بھی آئی جی پنجاب کو فراہم کی جائیں گی ۔ عام شہری کے فون کاریکارڈ حاصل کرنے کےلئے آئی جی پنجاب سے اجازت لینا ہوگی۔

آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے سی ڈی آر کے غلط استعمال کو روکنے کےلئے نئے ایس اوپیز جاری کروادیے۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشنز کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی نے نئے ایس او پیز تیار کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |