زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات پر ختم

حکومت نے گریڈ سولہ تک کے اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹی فکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی


نعمان شیخ December 31, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں قائم رہائش گاہ کے باہر اسکول ٹیچرز کا دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زمان پارک کے سامنے سیکنڈری اسکول اساتذہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اینٹی رائٹس کے دستے اور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچی اور عمران خان کی رہائش گاہ کو جانے والے راستوں پر سیکیورٹی سخت کی گئی۔ زمان پارک کے باہر واٹر کینین اور قیدیوں والی وین پہنچائی گئی۔

ٹیچرز سخت سردی کے باوجود کئی گھنٹے تک زمان پارک کے باہر احتجاج پر بیٹھے رہے جس کے بعد انتظامیہ نے مذاکرات کیے جو کامیاب ہوگئے۔ احتجاجی اساتذہ کے رہنما نے بتایا کہ مذاکرات خوش اسلوبی سے مکمل ہوئے اور حکومت نے گریڈ سولہ کے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز کی جانب سے بھی زمان پارک دھرنا دیا گیا تھا، دھرنے کے شرکا کو دو روز میں ان کے مطالبات کے حق کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |