سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے عائشہ گلالئی کا مطالبہ

عمران خان کے دو چہرے ہیں کیونکہ وہ منافق انسان ہے، اُس کا ایک چہرے اسلامک ٹچ اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے، عائشہ گلالئی


شاہ زیب خان December 31, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی اور جماعت الصُفّہ کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کی حمایت کرتی ہے، سپریم کورٹ عمران خان پر تاحیات پابندی عائد کرے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا ہک پاکستان کا مستقبل سنگین خطرے سے دوچار ہے، عمران خان کی آڈیو ویڈیو لیکس سامنے آنے کے بعد قوم کو احساس ہوگیا کہ 2017 میں نے قوم کو عمران خان کی اصلیت بتائی تھی، ہم کیسے عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یقین نہیں تھا کہ عمران نیازی مجھے ایسے بےہودہ پیغامات کیسے بھیج سکتا ہے، مغرب میں سیاسی پارٹی کے سربراہ مالی یا اخلاقی کرپشن میں ملوث پایا جائے تو کارکن خود کہتے ہے کہ استعفی دیں۔

عائشہ گلالئی نے سوال کیا کہ عمران نیازی میں کوئی شرم و حیاء ہے؟ عمران خان کے دو چہرے ہیں کیونکہ وہ منافق انسان ہے، اُس کا ایک چہرے اسلامک ٹچ اور دوسرا آڈیو لیکس والا ہے، پی ٹی آئی کی فحاشی کی وجہ سے پاکستان کا مستقبل داو پر لگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کو انتقام پر یقین رکھتا ہے، عمران خان مہنگائی کے خلاف نہیں اسٹبلشمنٹ سے بدلہ لینے کیلیے سڑکوں پر نکل رہا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدار مین لے کر آؤ۔

عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے حکم پر بنوں میں میری بہن کے اسپتال پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا اور پھر انہیں 'عمران خان نے مشیر قرار دیا تھا۔ سابق ایم این اے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دراصل سری لنکا بن چکا ہے کیونکہ اب صوبے کو کوئی قرضہ نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے پی میں دہشت گردی بھی عروج پر ہے اور پی ٹی آئی حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں