شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

طلب، رسد میں خلیج کے باعث شہری علاقوں میں 4 گھنٹے، دیہات میں دورانیہ زیادہ


منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند، بجلی کی پیداوار 18لاکھ یونٹس یومیہ تک محدود ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بجلی شارٹ فال میں اضافہ کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، شارٹ فال 4 ہزار 321 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 500 13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 5555میگاواٹ، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ، بگاس سے 42 میگاواٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔

ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں خلیج کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند، پن بجلی کی پیداوار 1.8ملین یونٹ یومیہ تک محدود ہوگئی، ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آچکی ہے ، منگلا پاور ہائوس سے پیداوار 1000 میگاواٹ سے کم ہوکر 18لاکھ یونٹس یومیہ تک آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں