آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری مرکزی ڈیٹ مینجمنٹ آفس قائم

ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی، وزارت خزانہ


INP December 27, 2022
ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی، وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے مرکزی ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ڈیٹ آفس کے قیام کا مقصد قرضوں کی مینجمنٹ اور ادائیگیوں کے مسائل سے نمٹنے کیلیے ہنگامی حکمت عملی تیار کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیبٹ آفس کے قیام سے قرضوں کی مینجمنٹ میں بہتری آئے گی۔ ڈیبٹ آفس سے ہنگامی ذمہ داریوں اور سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیم ٹرم ڈیبٹ مینجمنٹ اسٹریٹجی پر عمل کیا جائے گا، اس سے قرضوں سے متعلق حکمت عملی سالانہ بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوسکے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |