دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے امدادی پیکیج میں ترمیم

وزیر اعظم نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج 2006اور 2015کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے


حیدر نسیم December 24, 2022
وزیر اعظم نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج 2006اور 2015کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے (فوٹو فائل)

حکومت نے دورانِ ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کو مستقل ملازمت دینے کا حوالے سے وزیراعظم امدادی پیکج کے قواعد میں ترمیم کر دی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا جس کے مطابق ترمیم کے بعد ملازمین ورثا کو کنٹریکٹ کے بجائے مستقل ملازمت دی جا سکے گی، اور گریڈ 15 کی پوسٹ کیلیے ٹیسٹ میں ناکام امیدوار نچلے گریڈ پر ملازمت کے لیے اپلائی کر سکے گا۔

وزیر اعظم نے پرائم منسٹر اسسٹنٹ پیکج 2006 اور 2015کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں