حسن عسکری اور ناصر ادیب 38 برس بعد دوبارہ مل کر فلم بنائیں گے

فلمی دنیا کی نامور شخصیات نے پہلی مرتبہ 1975 میں ریلیز ہونے والے فلم ’وحشی جٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا


Mian Asghar Saleemi December 16, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر حسن عسکری اور نامور فلم رائٹر ناصر ادیب 38 سال کے طویل عرصہ کے بعد دوبارہ اکٹھے کام کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلمی دنیا کی نامور شخصیات نے سب سے پہلی بار 8 اگست1975 میں ریلیز ہونے والے فلم 'وحشی جٹ' جبکہ آخری مرتبہ 1984 میں 'فلم' میلہ میں کام کیا تھا۔

ذوالفقارعلی مانا، ناصر ادیب، آغاحسن عسکری اور شہزاد رفیق نے مشترکہ پریس کانفرنس میں عالمی معیار کی دو بڑی پنجابی فلمیں بنانے کا اعلان کردیا۔

اس موقع پر ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ بڑی فلم بڑے بجٹ سے نہیں بلکہ بڑے سبجیکٹ سے بنتی ہے اور ہم نیا سبجیکٹ لیکر فلم بنانے جارہے ہیں جو پاکستان ہی نہیں پوری دنیامیں دیکھی جائیگی۔

آغا حسن عسکری نے کہا کہ ناصر ادیب اور میں نے 1984میں فلم 'میلہ' بنائی تھی، آج 38 سال بعد ہم دنوں پھر ایک ساتھ کام کررہے ہیں، ہم ایک اچھی فلم بنانے کی پوری کوشش کرینگے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقارعلی مانا نے کہا ہے کہ دونوں لیجنڈز ایک بار پھر بڑے بجٹ کی فلم بنا رہے ہیں۔

شہزاد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ میں بھی اپنی فلم کا جلد آغاز کروں گا اور مجھے امید ہے کہ فلم شائقین کو ہمارا کام پسند آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |