دلیپ کمار کے گھر کی بحالی کیلئے ’جھولی پھیلاؤ‘ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کلچرل ہیرٹیج کونسل نے مطالبہ کیا کہ حکومت راج کپور حویلی اور دلیپ کمار کے گھروں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے


احتشام بشیر December 11, 2022

ہندوستانی فلموں پر راج کرنے والے دلیپ کمار کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خیبرپختونخوا کی کلچرل ہیریٹج کونسل نے دلیپ کمار کے خستہ حال گھر کی مرمت و بحالی کے لیے جھولی پھیلاو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے یوسف خان اور ہندوستانی فلموں پر راج کرنے والے دلیپ کمار کی سوویں سالگرہ پشاور میں ان کے آبائی گھر میں منائی گئی، جس میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Dilip


اس موقع پر کلچرل ہیریٹج کونسل خیبرپختونخوا نے چاکلیٹی ہیرو دلیپ کمار کے مکان کی خستہ حالی اور اسٹرکچر کی تباہ حال صورتحال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکان اگر ایک طرف دلیپ کمار کے نام سے جانا جاتا ہے تو دوسری طرف یہ مکان 128 سال پرانا ہونے کی وجہ سے ہیریٹج کی حیثیت رکھتا ہے۔

صوبائی حکومت اور محکمہ آرکیالوجی اس کی تعمیر اور اس کو بچانے کی ذمہ دار ہے، ہر سال اس کی تعمیر کے جھوٹے دعوے کئے جاتے ہیں مگر عملی طور پر کچھ نظر نہیں آرہا۔

سالگرہ میں شریک شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں نو سال تک حکومت کرنے کے باوجود دلیپ کمار کے گھر پر توجہ نہیں دی۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہنگامی بنیادوں پر صوبے خصوصاً پشاور کے تاریخی ورثوں کو بچانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے، خصوصاً راج کپور حویلی اور دلیپ کمار کے گھروں کو بچائے، بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کرکے جھولی پھیلاو مہم شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |