شنگھائی الیکٹرک تھر کول پاور پلانٹ کا پہلا 660 میگاواٹ کا یونٹ نیشنل گرڈ سے منسلک

660 میگاواٹ ایک اور یونٹ بھی آج نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا


INP December 05, 2022
660 میگاواٹ ایک اور یونٹ بھی آج نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا۔ فوٹو: فائل

شنگھائی الیکٹرک کا پہلا 660 میگاواٹ یونٹ پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔

شنگھائی الیکٹرک کا پہلا 660 میگاواٹ یونٹ 1,320 میگاواٹ تھر کول پر مبنی پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، 660 میگاواٹ ایک اور یونٹ بھی(آج) پیر (5 دسمبر) نیشنل گرڈ سے منسلک ہو جائے گا، دونوں یونٹس قومی گرڈ میں 1320 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔

گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی وسائل سے کم لاگت بجلی کے اضافے کو خوشخبری قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اقدام کا ثمر ہے۔

گوادر پرو کے مطابق شنگھائی الیکٹرک صوبہ سندھ کے صحرائے تھر کول بلاک ون میں 2660 میگاواٹ کے الٹرا سپر کریٹیکل کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کا اسپانسر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |