مری کے ہوٹل میں 3 نوجوان سیاح پراسرار طور پر جاں بحق

چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم ہوشی کی حالت میں پائے گئے، ، ورثا کا پوسٹ مارٹم سے انکار


Qaiser Sherazi/ December 03, 2022
چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے

ایکسپریس وے پر ڈنہ کے مقام پر نجی ہوٹل کے کمرے میں 4 سیاح بے ہوش پائے گئے جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک کی حالت غیر ہے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 28 سالہ محمد اویس، تیس سالہ فیصل ایاز اور 29 سالہ محمد شاہ رخ کے نام سے ہوئی،جبکہ بے ہوش شخص کی شناخت محمد کے نام سے ہوئی۔ چاروں سیاحوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مری میں برفباری میں پھنسے 21 سیاح جاں بحق
تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں ہوٹل کے کمرے میں 4 افراد کے بے ہوشی کی حالت میں ملنے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی کارکن موقع پر پہنچے۔ چاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر 3 افراد دم توڑ گئے جبکہ ایک بے ہوش ہے۔

ریسکیو 1122مری کے مطابق چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ مری پولیس نے واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔

سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اور دیگر فرانزک شواہد کی روشنی میں وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، میرٹ پر تحقیقات کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

 

 

 

Mure

 

اہل خانہ کا پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے انکار

مری کے ہوٹل میں پُراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے ورثا نے راولپنڈی پہنچ کر میتیں وصول کیں اور کہا کہ تینوں بچوں کی میتیں بغیر کسی مقدمے کے واپس لے جانا چاہتے ہیں۔ ورثا نے کہا کہ پوسٹ مارٹم بھی نہیں چاہتے، کسی سے جھگڑا نہیں، مرنے والے بچوں کی ماوٴں کو بھی فوتگی کا نہیں بتایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں