عمران خان کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے رکن اسمبلی نے استعفی دے دیا

رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے تحریری استعفیٰ وزیراعلیٰ کو منظوری کیلیے ارسال کردیا


احتشام بشیر November 27, 2022
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفوں کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سٹیڈنگ کمیٹی معدنیات کے چیئرمین عزیز اللہ گران نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دیا اور اسے منظوری کیلیے وزیراعلی کو ارسال کردیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے عزیز اللہ گران نے کہا کہ میرے نزدیک کرسی اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تکمیل کے لئے تحریری استعفی دے رہا ہوں ، یہ سیٹ میرے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی۔

مزید پڑھیں: کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ عزیز اللہ گران خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4 سوات سے منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |