گلشن حدید سے پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون لاہور سے بازیاب

ملزم، خاتون کی لڑکے سے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی اور وہ اپنی مرضی سے گئی تھی، پولیس


Sajid Rauf November 25, 2022
(فوٹو : فائل)

اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون کو پولیس نے لاہور سے بازیاب کروا کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونےوالی خاتون کو لاہور سے بازیاب کرالیا گیا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے تھانہ اسٹیل ٹاأن میں اپنی بیوی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس نے تکنیکی بنیاد پراسکی تفتیش کی اور ضلع ملیر کی انیوسٹی گیشن اور آپریشن کی ٹیموں نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے خاتون کو بازیاب کرایا۔

گرفتار ملزم کو کل عدالت میں پیش کیاجائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مزکورہ شخص سے دوستی سوشل میڈیا کی ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ہوئی تھی اوراب تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون اپنی مرضی سے اسکے ہمراہ گئی تھیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں