مال بردار کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں30سے35 فیصد اضافہ

کارگو ٹرین نہ چلنے پر محکمہ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامان کرنا پڑرہا ہے


Bilal Ghori November 17, 2022
فوٹو: فائل

ریلوے حکام نے مال بردار کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں30سے35 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

لاہوراور بادامی سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر ساڑھے3لاکھ روپے کردیا گیا ہے، فیصل آباد سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر2 لاکھ29ہزار670 روپے اور ملتان سے کراچی تک کارگو ٹرینوں کا کرایہ بڑھا کر2لاکھ65ہزار950روپے کردیا گیا ہے۔

کرایوں میں اضافہ پر تاجروں نے ریل سے سامان کی ترسیل کی بجائے روڈ ٹرانسپوٹ کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث کارگو ٹرین نہ چلنے پر محکمہ کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامان کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کی جانب سے لاہور کراچی سمیت دیگر شہروں سے کارگو ٹرین کے کرایوں میں کئی گنا زیادہ اضافہ کر دینے سے تاجر برادری نے اس اضافہ کو مسترداور سامان کی ترسیل کیلئے روڈ ٹرانسپورٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ کی،ا ریلوے کے کرائے اب بھی روڈ ٹرانسپوٹ کے مقابلے میں کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں