سعودیہ پاکستان کو 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض دے گا

معاملات طے،سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان


این این آئی November 17, 2022
معاملات طے،سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قرض معاملات طے پاگئے تاہم سعودی عرب 4منصوبوں کیلیے پاکستان کو 38 کروڑ20لاکھ ڈالرفراہم کریگا۔

پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قرض معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی فنڈز کیلئے ٹیکس چھوٹ کی سعودی شرط پوری کی جائے، سعودی عرب نے 4 منصوبوں کیلئے پاکستان کو38 کروڑ20 لاکھ ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب جلد معاہدوں پر دستخط کریں گے، سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |