شیخ رشید کو نشانہ بنانے کی دھمکی سی سی پی او آفس کو موصول

دھمکی آمیز کال کے بعد شیخ رشید اور لال حویلی کی سیکیورٹی سخت کردی گئی، ایلیٹ فورس کے کمانڈوز بھی تعینات


Saleh Mughal November 17, 2022
احتساب،حساب اورانتخاب ہو کر رہے گا،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید اور پبلیک سیکریٹریٹ لال حویلی انتظامیہ کو آگاہ کرکے سیکورٹی میں اضافہ کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو تعینات کردیا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے حوالے سے دھمکی آمیز کال راولپنڈی پولیس کو موصول ہوئی جس کے حوالے سے شیخ رشید احمد کے بھتیجے و مستعفی رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے ایکسپریس کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'ایس ایس پی آپریشن کی جانب سے کال کرکے آگاہ کیا گیا کہ سی پی او راولپنڈی کے دفتر کے سرکارہ لینڈ لائن نمبر پر انڑنیٹ نمبر کے زریعے شیخ رشید کے حوالے سے دھمکی کال موصول ہوئی لہذا آپ بھی محتاط رہیں'۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے ہم بھی تھانہ سول لائن میں نامعلوم کالر کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شیخ رشید احمد اور پبلک سیکریٹریٹ کی سیکورٹی کو بھی بڑھایا جارہا ہے معلوم ہوا ہے کال کے بعد ایس ایچ او وارث خان او ایس ایچ او سٹی پولیس نفری کے ساتھ لال حویلی پہنچے اور رات گئے تک وہاں موجود ربے جبکہ سینیر پولیس افسران کی جانب سے لال حویلی پر موجود پہلے سے تعینات پولیس نفری کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کا دستہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

سینیر آفیسر نے ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کی لال حویلی پر تعیناتی کی تصدیق بھی کردی۔ یاد رہے کہ شیخ رشید کو اس سے قبل بھی دھمکی آمیز فون کال موصول ہوتی رہیں ہیں اور انکی مدعیت میں ایک مقدمہ تھانہ وارث خان میں پہلے سے درج ہے لیکن راولپنڈی پولیس کہیں ماہ گزرنے کے بعد بھی اسکا سراغ نہیں لگا سکی۔

دوسری حالیہ دھمکی آمیز فون کال و اقدامات کے حوالے سے ایکسپریس نے موقف جاننے کے لیے سی پی او راولپنڈی اور ایس ایس پی اپریشن وسیم ریاض سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا جبکہ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اُن کا بھی مذکورہ افسران سے رابطہ نہیں ہورہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں