پی ٹی آئی دھرنے راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے جمعرات کو بھی بند رکھنے کا اعلان

وفاق، پنجاب کے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دھرنے کے پیش نظر 10 نومبر کو بھی بند رہیں گے


عمران اصغر November 09, 2022
(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے دھرنوں کے پیش نظر راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور پنجاب کے ماتحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے راولپنڈی میں جمعرات کو بھی بند رہیں گے۔

ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنزکینٹ گیریژن میجر جنرل محمد اصغر نے اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کی تحصیل کے ایف جی کے تمام تعلیمی ادارے 10 نومبر کو بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے، جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں پی ٹی آئی دھرنے کا تیسرا روز، جڑواں شہروں کے مکین پریشان

اس سے قبل بھی راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو پیر اور منگل کو بند رکھا گیا تھا۔ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ بچوں کو راستے بند ہونے کی وجہ سے اسکول پہنچنے میں شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔