پی پی تھر متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی شرجیل میمن

تھر پر سیاست کرنیوالوں نے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی، اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ، میڈیا سے گفتگو


Nama Nigar March 27, 2014
تھر پر سیاست کرنیوالوں نے متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی، اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا ٹنڈوجام کے مختلف دیہات کا دورہ، پی پی تھر متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اجتماعات سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اپنے انتخابی حلقے ٹنڈوجام گائوں گوٹھ دریا خان ناہیوں میں پیپلز پارٹی کے رہنما نظیر احمد ناہیوں کی چچی ،گوٹھ حیدر شاہ آبڑی میں پی ٹی اے دیہی کے جنرل سیکریٹری سکندر جمالی کی والدہ، کھیسانہ موری میں پیپلز پارٹی کے رہنما لال ملوک زرداری کی بھابی، گوٹھ امام بخش سپیو میں پیپلز پارٹی کے رہنما عظیم سپیو اور ریاض شاہ کے کزن کے انتقال پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر کے مختلف گوٹھوں میں عوام کے مسائل سنے اوران کے حل کیلیے فوری احکامات جاری کیے۔

صوبائی وزیر نے اپنی رہائش گاہ پر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے پبلک ہیلتھ، محکمہ تعلیم، دیہی ترقی کے افسران کے اجلاس کی صدارت کی اور انھیں جلد ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت کی۔ ٹنڈوجام اور دیہات کے دورے کے دوران عوامی اجتماعات اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تھر متاثرین پر سیاست کرنے اور بیانات دینے والوں نے عوام کی کوئی مدد نہیں کی۔ سندھ حکومت تھر متاثرین کی مکمل مدد کر رہی ہے اور انھیں اشیائے خورونوش فراہم کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں