لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کے ساتھ ناروا سلوک

پنجاب پولیس کی جانب سے قیدیوں کی گاڑی اور پولیس وین میں گنجائش سے زائد اہلکاروں کو پنڈی پہنچایا جارہا ہے


نعمان شیخ November 01, 2022
فوٹو ایکسپریس

پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے اہلکاروں کے ساتھ افسوسناک سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے 600 جوانوں کو جانوروں کی طرح بس میں لاد کر پنڈی پہنچایا جا رہا ہے۔ 400کلو میٹر کا سفر اہلکاروں کو پولیس وین میں سیٹوں کے بغیر کرنے پر مجبور ہیں۔

پولیس وین میں سوار اہلکار فرش پر یا کھڑے ہوکر پنڈی تک کا سفر کرنے پر مجبور ہیں، 600 پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو پنڈی پہنچانے کے لئے صرف سات بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 50 سیٹوں والی پولیس وین میں 65 پولیس کے جوانوں کو بٹھا کر پنڈی لے جایا جارہا ہے، اس کے علاوہ اہلکاروں کو قیدیوں کی گاڑی میں بھی ڈیوٹی کے لیے راولپنڈی پہنچایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاروق آباد پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر میں 15روز سے جاری اینٹی رائیڈ فورس کے جوانوں کو کورس روک کر پنڈی پہنچنے کے احاکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |