اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین 20 گھنٹے بعد سعودی عرب روانہ

احرام باندھے زائرین پیر کی رات 10 بجے سے ایئرپورٹ پر موجود تھے، احتجاج پر اے ایس ایف اہلکاروں نے موبائل بھی چھین لیے


Saleh Mughal November 01, 2022
سیرین ایئرلائن کی پرواز عمرہ کے لیے روانہ نہ ہوسکی، مسافر پیر کی رات سے تاحال بری حالت میں ایئرپورٹ پر پڑے ہیں (فوٹو : اسکرین گریب)

نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ائیرلائن کی پرواز سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین شدید پریشانی کا شکار رہے، پرواز 20 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہونے پر مسافروں نے سکھ کر سانس لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرعمرہ زائرین شدید پریشانی کا شکار تھے، پیر کو رات 10 بجے کا وقت مقرر ہونے کے باوجود نجی ایئرلائن وقت پر طیارہ سعودی عرب کے لیے روانہ نہیں کرسکی تھی اور نہ ہی مسافروں کو کوئی جواب دیا گیا تھا۔

مسافروں کو بورڈنگ پاس بھی جاری ہونے کے بعد انتظامیہ کے نمائندوں نے مسافروں کے ساتھ تعاون نہیں کیا، احرام میں اپنی پروازوں کا انتظار کرتے زائرین میں بزرگ، بچے اور خواتین بھی شامل تھے جن کا ایک موقع پر صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوا۔

boarding pass

مسافروں کا کہنا تھا کہ پہلے بتایا گیا تھا کہ جہاز تکنیکی طور پر خراب ہوگیا ہے اور اب کہا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت سے ائرلائن کا ایشو ہے، سیکڑوں افراد یہاں احرام باندھے بیٹھے ہیں لیکن انہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔

مسافروں نے مزید کہا کہ کھانے کے نام پر ہمیں دو بن اور ایک جوس کا پیکٹ دے کر کہا گیا کہ یہی میسر ہے، حکومت ہماری مدد کرے اور اس مشکل سے نکالے۔

اے ایس ایف عملے کی احرام باندھے مسافروں سے بدتمیزی، موبائل فون چھین لیے

دریں اثناء اے ایس ایف کے عملے کی احرام باندھے مسافروں سے بدتمیزی کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے پریشان حال مسافروں کے ویڈیوز بنانے پر ہاتھوں سے موبائل فون چھینا شروع کردیئے۔

مسافروں کے احتجاج پر ائیرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو طیارے میں سوار کرادیا لیکن ایک گھنٹہ گزرنے پر بھی پرواز روانہ نہ ہوسکی جس پر مسافر سخت پریشان ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں