شہباز شریف موسمیاتی کانفرنس کوپ 27 کے شریک صدر ہونگے

اقوام متحدہ کی 27 ویں موسمیاتی کانفرنس 6 سے 18 نومبر کو شرم الشیخ مصر میں ہوگی


Kamran Yousuf November 01, 2022
اقوام متحدہ کی 27 ویں موسمیاتی کانفرنس 6 سے 18 نومبر کو شرم الشیخ مصر میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

شہباز شریف شرم الشیخ مصر میں منعقد ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کوپ 27 کے شریک صدر ہونگے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں، کوپ 27 کے نام سے پکاری جانے والی اس کانفرنس میں آلودگی پھیلانے والے ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک کو نقصانات کی ادائیگی کا پابند کیا جائے گا۔

موسمیاتی تبدیلی پر کوپ 27 اقوام متحدہ کی 27 ویں کانفرنس ہوگی، جو 6 سے 18 نومبر 2022 کو شرم الشیخ مصر میں منعقد ہوگی، وزیر اعظم شہباز شریف کانفرنس میں شرکت کرینگے،جنہیں موسمیاتی ایکشن پلان کی وکالت کرنے پر گزشتہ روز کوپ 27 کا نائب چیئرپرسن بنانے کا اعلان کیا گیا۔

مصری صدر اور کوپ 27 کے چیئرپرسن عبدالفتاح السیسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ناروے کے وزیر اعظم کے ہمراہ گول میز کانفرنس کی شریک صدارت کی دعوت دی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار حل کی ضرورت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں عالمی رہنما، تھنک ٹینکس، حکومتی سربراہان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے شرکت کریں گے۔

پاکستان کو اقوام متحدہ کے 193 ممالک میں سے یہ اعزاز وزیر اعظم شہباز کی طرف سے عالمی اور علاقائی فورمز پر ماحولیاتی بحران اور عملی اقدامات کی ضرورت کے بارے میں بھرپور آواز اٹھانے پر ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں