غیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کرنے والا سفاک باپ گرفتار

17 سالہ فرح نے چند روز قبل 18 سالہ عدنان مسیح سے پسند کی شادی کی تھی، ملزم گرفتار


نعمان شیخ October 19, 2022
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے کاہنہ میں باپ نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی اور داماد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا جس کو پولیس نے تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق کاہنہ کی رہائشی 17 سالہ فرح اور 18 سالہ عدنان نے چند روز قبل پسند کی شادی کی جس پر لڑکی کا باپ شدید مشتعل تھا اور اُس نے موقع پاکر دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق لڑکی اور لڑکا دونوں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے مطابق پولیس اور تحقیقاتی ادارے شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس، ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کی اور تحقیقات جلد مکمل کر کے ملوث شخص کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزم کی تلاش جاری ہے، متوفیہ اور متوفی کی شناخت فرح اور عدنان مسیح کے نام سے ہوئی۔ فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جاوید بھٹی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزم بہت جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔

بعد ازاں کاہنہ پولیس نے 3 گھنٹوں میں دوہرے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کیا، جس کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی۔ دوران تفتیش حراست میں لیے گئے شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے غیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کیا کیونکہ وہ اس شادی پر رضامند نہیں تھا اور بچی نے بھاگ کر شادی کی تھی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ قتل کا مقدمہ درج کر کے اُسے مزید تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |