اسلام آباد ایئرپورٹ کو بےنظیر کے نام سے منسوب کرنے پر ایم کیوایم پھٹ پڑی

اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیاقت علی خان کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد جمع کرارکھی ہے، کشور زہرہ


ثاقب ورک October 18, 2022
فوٹو فائل

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے پر پھٹ پڑی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر رکھنے کو مسترد کردیا۔

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ میں نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام قائد ملت لیاقت علی خان کے نام پر رکھنے کی قرارداد جمع کرارکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب پر بحث کرتے کرتے اچانک بے نظیر بھٹو شہید کے نام پر رکھنے کی قرارداد منظور کرلی گئی، میں منظور کی گئی قرارداد چیلنج کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اسمبلی نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن نواب زادہ افتخار خان کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

نواب زادہ افتخار کا کہنا تھا کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایئرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔