ملک بھر میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

علما سے بھی مدد لینے کا فیصلہ، ویکسی نیشن ٹیموں کیلیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات ہونگے


Agencies March 24, 2014
رواں سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، سندھیلیانوالی کی صائمہ فالج سے متاثرہوئی، حکومت۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، 3 روزہ مہم کے دوران ایک لاکھ 68 ہزار ٹیمیں 3 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔

فاٹا، جنوبی وزیرستان اور دیگر حساس علاقوں میں ٹیموں کیلیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مہم کامیاب بنانے کیلیے علماء کرام اور سماجی تنظیموں سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے، ادھر محکمہ صحت پنجاب نے کہاہے کہ صوبہ میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،صائمہ بچوں کے فالج(ایف ایف پی) سے متاثر ہوئی ہے، بچی کے سیمپل تجزیہ کیلیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بھجوا دیئے ہیں اور رپورٹ آنے پر ہی تصدیق ہو سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں