یہ پوشاک دل کشی بھی روایتی بھی

لونگ شرٹ کے طویل گھیرے دار دامن سے روایتی ملبوسات کا گماں ہوتا ہے۔ اسی لئے روایت پسند حلقے اسے سراہتے ہیں۔


Musa Raza March 23, 2014
لونگ شرٹ کے طویل گھیرے دار دامن سے روایتی ملبوسات کا گماں ہوتا ہے۔ اسی لئے روایت پسند حلقے اسے سراہتے ہیں۔ ماڈل : سونیا آفندی / ایکسپریس

وضع وضع کے لباس کے ذریعے ہم ایک طرف ہم خود کو ڈھانپنے کی ضرورت پوری کرتے ہیں، تو دوسری طرف اس کی تراش خراش کے ذریعے اسے مزید دیدہ زیب بناتے ہیں۔ لباس ہماری روایات اور ثقافت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بہت سے ناقد رواج پانے والی کچھ چیزوں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں اور ان کا کہنا ہوتا ہے کہ یہ چیز ہمارے ماحول سے لگا نہیں کھاتی۔



اس بات کے تناظر میں اگر ہم لونگ شرٹ کا جائزہ لیں تو دیکھنے میں یہ نہایت بھلی معلوم ہوتی ہے، بلکہ اس کے طویل گھیرے دار دامن سے روایتی ملبوسات کا گماں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روایت پسند حلقے بھی اسے جی کھول کر سراہتے ہیں۔



اسی بنا پر لمبی لمبی قمیصوں کا رواج خوب پھل پھول رہا ہے۔ مزاج کے اعتبار سے اگرچہ تبدیلی اچھی معلوم ہوتی ہے، لیکن اچھی چیزوں پر ٹھہر جانا بھی طبیعت کو بہت بھلا معلوم ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |