عمران نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ  کی خلاف ورزی کی اعظم تارڑ

سابق وزیراعظم نے ملکی مفاد کیخلاف خطرناک کھیل کھیلا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، اعظم نذیرتارڑ


APP September 30, 2022
(فوٹو فائل)

وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کاسائفر کے معاملے پر غیر ذمے دارانہ اور سازشی بیانیہ قوم کے سامنے آچکا ہے۔

سابق وزیراعظم نے ملکی مفاد کیخلاف خطرناک کھیل کھیلا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی، ملکی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، سائبرسیکیورٹی سے متعلق قانون سازی متعلقہ فریقوں اور سول سوسائٹی کی مشاورت سے کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ کل سے ایک آڈیو لیک زیربحث ہے جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے پرائیویٹ سیکرٹری کی گفتگو ہے جب بطور ارکان پارلیمنٹ یا وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا جاتا ہے تو اس میں یہ عہد کرتے ہیں کہ قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیحی نہیں دیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں