پی اے سی ڈیم فنڈ بریفنگ کیلیے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار طلب

مہمند ڈیم پر انکوائری، پیپرا کو حکام کے ساتھ بیٹھنے کی ہدایت، سیلاب متاثرہ ڈیموں پر بریفنگ


INP September 21, 2022
کرپشن کے خلاف ،بلین ٹری سونامی رپورٹ کمیٹی میں آنے سے پہلے پبلک کیسے ہوئی؟ نور عالم (فوٹو: فائل)

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ سے متعلق بریفنگ کیلیے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کو طلب کر لیا۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈیم فنڈ سے متعلق بریفنگ کیلیے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کو طلب کر لیا جبکہ مہمند ڈیم سے متعلق انکوائری کے لیے پیپرا حکام کو وزات آبی وسائل حکام کے ساتھ بیٹھنے کی ہدایت کر دی۔

کمیٹی نے آڈٹ نہ کروانے والے اداروں کے حکام کو بھی طلب کر لیا جبکہ سیکریٹری وزارت آبی وسائل کو تین سال سے زائد عرصہ ایک ہی جگہ پر تعینات افسران کا تبادلہ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

اجلاس چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے ریمارکس دیئے کہ جو غلط کام ہے وہ غلط ہے اگر کوئی غلط کام کا دفاع کرے گا میں اس کو بے نقاب کروں گا، میں کرپشن کے خلاف لگا ہوا ہوں، کچھ عناصر مجھے روکنا چاہتے ہیں۔

اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے آڈٹ حکام کو کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو ڈی جی رکھا ہے، وہ ڈی جی پی ڈی اے تھا وہ گریڈ 19کا ہے 20 کا نہیں ہے، اس کو واپس اسلام آباد ٹرانسفر کیا جائے، بلین ٹری سونامی منصوبے کی رپورٹ کمیٹی میں آنے سے پہلے پبلک کیسے ہوئی۔

اجلاس میں پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی این آر اے کے چیئرمین کی رہائش کے لئے 7 کروڑ 78 لاکھ روپے کا گھر بغیر اوپن ٹینڈرکے خریدا گیا، کمیٹی نے پی این آر اے کو رولز بنانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

اجلاس میں سیلاب کے باعث ڈیموں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |