بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون افسر پہلی بار پنجاب میں ڈی پی او تعینات

ایس پی شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان سے ہے


نعمان شیخ September 18, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون پولیس آفیسر شازیہ سرور کو پہلی بار ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا۔

ایس پی شازیہ سرور کا تعلق بلوچستان کے ضلع بولان سے ہے، جن کا تعلق 40ویں کامن سے ہے اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات رہیں۔ شازیہ سرور اس سے قبل ایس پی، پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور اور اے آئی جی جینڈر کرائم بھی رہ چکی ہیں۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ خواتین پولیس افسران کو فیلڈ میں بہتر پوزیشنز پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت بڑے شہروں میں بھی خواتین افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس ایگزیکٹو بورڈ میں دو سینیئر خواتین افسران کو بطور بورڈ ممبر شامل کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں خواتین کے پہلے پولیس اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم، فیلڈ میں اہم عہدوں پر خاتون افسران کی تعیناتیوں سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

اس سے قبل، لاہور سے تعلق رکھنے والی پولیس آفیسر عمارہ اطہر بھی پنجاب میں ڈی پی او تعینات رہ چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |