پولیس کو بم ناکارہ بنانے والی مزید 14 روبوٹ گاڑیاں دی جائیں گی آئی جی سندھ

گاڑیاں آئندہ چند ماہ میں مل جائیں گی، آئی جی سندھ اقبال محمود کی ایکسپریس سے گفتگو


Raheel Salman March 19, 2014
گاڑیاں آئندہ چند ماہ میں مل جائیں گی، آئی جی سندھ اقبال محمود کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو 14 مزید بم ناکارہ بنانے والی روبوٹ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جوکہ آئندہ چند ماہ میں مل جائیں گی ، وہ منگل کو ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ منگل کو اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ہر صوبے کو ایسی ایک ایک گاڑی دی گئی ہے ۔ سندھ پولیس کو مزید 14 ایسی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جوکہ کراچی سمیت صوبے بھر میں بھیجی جائیں گی۔کراچی چونکہ ایک حساس شہر ہے لہٰذا زیادہ تر گاڑیاں کراچی میں ہی رکھی جائیں گی لیکن ضرورت پڑنے پر انھیں صوبے کے دیگر شہروں میں بھیجا جاسکتا ہے ، مشین آپریٹ کرنے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سینئر افسران کو تربیت بھی دی جائے گی۔ اقبال محمود نے بتایا کہ سندھ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سندھ پولیس کو زیادہ سے زیادہ جدید آلات دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ علاوہ ازیں بم ناکارہ بنانے والی روبوٹ گاڑی کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سینئر افسران نے بتایا کہ اس قسم کی گاڑی میں کسی بھی بم کو 100 میٹر دور سے ناکارہ بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے ، گاڑی میں ڈسپوزل ہاتھ ، ایکسرے مشین ، ٹول کٹ ، بم پروف کمبل ، کیمرے جبکہ مخصوص قسم کا ایک مائع (پانی) بھی ہوتا ہے جوکہ بم کی نوعیت کے اعتبار سے بوقت ضرورت بم پر اسپرے کیا جاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |