چیف جسٹس لاہور لائی کورٹ نے 81 سینئر سول ججز کے تبادلے کردیے

سینیارٹی کے حساب سے ججز کو ڈویژنز مختص کیے گئے ہیں جہاں وہ خدمات انجام دیں گے


محمد ہارون September 06, 2022
فوٹو فائل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے 81 سینیئر سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ بھر کے سینیئر سول ججز کی سینیارٹی کے مطابق ورک ڈویژنز مختص کیے گئے ہیں، سینیارٹی کے حساب سے پہلے 36 سینیئر سول ججز کو سول ڈویژن الاٹ کیے گئے۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سنییئر سول ججز کو انکی سنیارٹی کے مطابق ٹرانسفر / ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے ویژن کے مطابق تمام سینیئر سول ججز کو سیکھنے کے یکساں مواقع میسر ہونا ضروری ہے، سینیئر سول ججز کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ضلع میں ورک ڈویژن مختص کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سنیارٹی میں 37نمبر سے 72 تک کے سینیئر سول ججز بطور سینیئر سول جج کریمینل دویژن کام سرانجام دیں گے جبکہ آخری 36 سینیئر سول ججز فیملی ڈویژن میں کام کریں گے۔

رجسٹرار کے مطابق جوڈیشل افسران کی پروفارمہ پرومیشن کی وجہ سے سینیئر سول ججز کی سینیارٹی کو دوبارہ مرتب کیا گیا ہے، سنیارٹی لسٹ میں تبدیلی کی وجہ سے 81 سینیئر سول ججز کے تبادلوں/ ایڈجسٹمنٹ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں