پنشنرزکو17ستمبر سے اسمارٹ کارڈزکے اجراکی منظوری

لک بھر کے 20 لاکھ سے زائد پنشنرزنادرا کے اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں گے


Malik Manzoor Ahmed September 14, 2012
لک بھر کے 20 لاکھ سے زائد پنشنرزنادرا کے اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں گے

FAISALABAD: صدر آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر 20 لاکھ سے زائد پنشنرز حضرات کو نادرا نے اسمارٹ کارڈز جاری کرنے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔

لاکھوں پنشنرزکو پنشن کے حصول کیلیے درپیش مشکلات کے ازالے کیلیے 17 ستمبر کوایوان صدر اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیاگیاہے جس میںچیئرمین نادرا طارق ملک صدر مملکت اور دیگر شرکاکواسمارٹ کارڈز جاری کرنے کے حوالے سے بریفنگ دیںگے ۔ وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ، وزیر پوسٹل سروسز سردارعمرگوریج اور دیگر حکام بھی اجلاس میںشرکت کریںگے۔

نادرا نے اسمارٹ کارڈز کے اجراکیلیے سافٹ ویئرسمیت دیگر جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ملک بھر کے 20 لاکھ سے زائد پنشنرزنادرا کے اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں گے،عمررسیدہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو بینکوں کے باہر کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے ہو کراب انتظار نہیںکرناپڑے گا، صدر آصف زرداری 17 ستمبر کو اسمارٹ کارڈ کے باضابطہ اجراکی منظوری دے دیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں