سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے حکومت سندھ کی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی ہدایت

اراکین سندھ اسمبلی، معاون خصوصی، مشیران کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں جمع کی جائے گی، محکمہ خزانہ سندھ


امتیاز مغیری August 24, 2022
محکمہ خزانہ سندھ نے حکمنامہ جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کیلئے آڈیٹر جنرل کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کی امداد کےلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا حتمی فیصلہ کرلیا جس کےلیے آڈیٹر جنرل سندھ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کےاراکین سندھ اسمبلی ، معاون خصوصی، مشیران کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں جمع کی جائے گی جب کہ سرکاری ملازمین کی صرف 5 روز کی تنخواہ سیلاب فنڈ میں دی جائے گی۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق گریڈ 17 تک 5 روز اور گریڈ 16 سے گریڈ ایک تک 2 روز کی تنخواہیں سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ سیلاب فنڈ میں جمع ہوں گی-

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں