بحریہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں

طوفان کراچی سے تقریباََ 260کلومیٹر دور پے،محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 12, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

DIJKOT: شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپرموجود دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے سے پاکستانی ساحلی مقام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

ٹروپیکل سائیکلون سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر دباؤ کا علاقہ شدت اختیارکرکے ایک ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار50سے55کلومیٹرفی گھنٹہ ہے، ڈپریشن کراچی سے تقریباً 260 کلومیٹر جنوب،جنوب مشرق اور ٹھٹھہ سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پرموجود ہے۔

محکم موسمیات کے مطابق یہ موسمی نظام شروع میں شمال مغربی سمت اور پھر مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے،پاکستان کے کسی بھی ساحلی مقام کو اس ڈپریشن سے کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ٹروپیکل سائیکلون سینٹر کراچی اس سسٹم کی مسلسل نگرانی کررہا ہے، اگلے3روز کے دوران سمندری حالات انتہائی غیرہمواراورخراب رہیں گے،سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیروں کو 14اگست تک سمندرمیں محتاط رہنے کے مشورہ سمیت ،تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں