کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی بچی کے طبی معائنے کی درخواست مسترد

درخواست مدعی مقدمہ اور والد مہدی علی کاظمی نے دائر کی تھی۔


کورٹ رپورٹر August 06, 2022
درخواست مدعی مقدمہ اور والد مہدی علی کاظمی نے دائر کی تھی۔

لاہور: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا اور کمر عمری میں شادی کے مقدمے میں مدعی مقدمہ کی متاثرہ بچی کے طبی معائنہ کرانے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا اور کم عمری کی شادی سے متعلق مقدمے میں مدعی مقدمہ کی متاثرہ بچی کے طبی معائنہ کرانے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے طبی معائنہ سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور جاکر شادی کرنے والی لڑکی کے کیس میں اغوا اور زیادتی کی دفعات ختم

درخواست مدعی مقدمہ مہدی علی کاظمی نے دائر کی تھی۔ اس سے پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بھی متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کرانے کی تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کردی تھی۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں