امارات پاکستانی کمپنیوں میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ پر آمادہ

ابتدائی طورپرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،شرح مبادلہ میں استحکام آئے گا


Irshad Ansari August 06, 2022
ابتدائی طورپرایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،شرح مبادلہ میں استحکام آئے گا (فوٹو: فائل)

لاہور: سعودی عرب کے بعد یو اے ای نے بھی پاکستانی کمپنیوں میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدئی طور پر یو اے ای پاکستان کے اقتصادی ومالیاتی اور انویسٹمنٹ سیکٹر کی مختلف کمپنیوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دوسرے مرحلے میں مزید سرمایہ کاری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام سے ملکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری اور شرح مبادلہ میں استحکام آئے گا، اس کے ساتھ ساتھ ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں