کامن ویلتھ گیمز پاکستانی کھلاڑی 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

شجر عباس نے دو سو میٹر ریس 21.12 سکینڈز میں مکمل کی


یوسف انجم August 04, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

کامن ویلتھ گیمز میں شریک نوجوان ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

الیگزنڈر اسٹیڈیم میں شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پہلی پوزیشن پاکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

شجر عباس نے دو سو میٹر ریس 21.12 سکینڈز میں مکمل کی۔ شجر عباس سو میٹر ہیٹ میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔شجر اس سے پہلے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں میڈلز جیت کر ملک کانام روشن کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

واضح رہے کہ پچیس سال بعد دو سو میٹر ریس میں کسی پاکستانی نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔