ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے الیکشن کمیشن سے 4 سوالات کی وضاحت مانگ لی
خط میں پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات اور عہدیداران کی فہرست سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے
لاہور:
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی اسٹرکچر سے متعلق الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں 4سوالات پوچھ لئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پارٹی آئین سے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔
مزید پڑھیں: چوہدری شجاعت گروپ کا پرویز الہٰی کے ارکان اسمبلی سے رابطہ
چوہدری شجاعت حسین کی طرف الیکشن کمیشن کو لکلھے گئے خط میں چار سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ خط میں پارٹی آئین، پارٹی میں عہدیداروں کے اختیارات اور مسلم لیگ ق کے اثاثہ جات کی تفصیلات اور عہدیداران کی فہرست سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔