درآمدی پالیسی کے ثمرات ملنے لگے تجارتی خسارے میں ریکارڈ کمی

تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر48 اور سالانہ بنیادوں پر21 فیصد کی ریکارڈ کمی


Irshad Ansari August 02, 2022
جولائی میں پاکستان نے مجموعی طور پر2.3 ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں (فوٹو فائل)

لاہور: رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے ماہ(جولائی)کے دوران درآمدی بل میں ریکارڈ کمی کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارے میں ماہانہ بنیادوں پر48 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر21 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ(جولائی2022)کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر2.3 ارب ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں20 فیصد کم ہیں تاہم سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصی عرصے کے مقابلے میں ایک فیصد کم ہیں۔

اسی طرح گزشتہ ماہ(جولائی2022)کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر4.91 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کی ہیں جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں12 فیصد کم ہیں، تاہم سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال 2021-22کے اسی عرصی عرصہ کے مقابلے میں38 فیصد کم ہیں۔

اس لحاظ سے گزشتہ ماہ ملک کا تجارتی خسارہ2.59 ارب ڈالر رہا ہے جو ماہانہ بنیادوں پر اس سے پچھلے ماہ کے مقابلے میں48 فیصد کم ہے اور سالانہ بنیادوں پر گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں21 فیصد کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |