لین دین کا تنازع لاپتہ بچی پڑوسی کے گھر سے برآمد

ملزم اور بچی کے ماموں کے درمیان رقم کی لین دین کا تنازع ہے،پولیس


ویب ڈیسک August 01, 2022
فوٹو:فائل

لاہور: اورنگی ٹاؤن سے اتوار کی شب لا پتہ ہونے والی بچی پڑوسی کے گھر سے مل گئی، پڑوسی نے بچی کو اپنے گھر میں قید رکھا ہوا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اہل محلہ نے گھر کی تلاشی لی تو بچی مل گئی جسکے بعد محلہ داروں نے پڑوسی کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اور بچی کے ماموں کے درمیان رقم کی لین دین کا تنازع ہے، واقعے کے حوالے سے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب پاکستان تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن بلال کالونی سے 10 سالہ بچی اقلیمہ دخترغلام مصطفیٰ گھر سے چیزلینے نکلی اور لاپتہ ہوگئی تھی جس پر اہلخانہ نے بچی کی تلاش شروع کردی تھی اور ناکامی پررات گئے بچی کے اہلخانہ نے پاکستان بازار تھانے میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی تھی۔

بچی کے والد نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ان کی سب سے چھوٹی بیٹی اقلیمہ گھرسے چیز لینے نکلی تھی اورپڑوسی نے اسے بلایا اوراپنے گھر کے اندر لےجاکر کمرے میں بند کردیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ شاہد نامی ملزم نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کرنے پر اہل محلہ زبردستی گھر میں گھسےتو بچی پنجرےنما کمرے سے برآمد کر لی گئی جس پرپڑوسی شاہد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایس ایچ او پاکستان بازار خان محمد نے بتایاکہ ملزم کے بیان کے مطابق ملزم اوربچی کے ماموں کے درمیان رقم کی لین دین کا تنازع چل رہا تھا ، بچی اپنی نانی کے گھر آئی ہوئی تھی، انھوں نے بتایا کہ بظاہر بچی سے کسی قسم کی زیادتی کے آثار نظر نہیں آرہے، بچی کا میڈیکل کرایا جائے گا، گرفتار ملزم شاہد کی بھی 3 بیٹیاں ہیں جو گھر میں موجود تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملزم شاہد نشے کا عادی ہے،ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |