کرکٹ سے روکنے پر نوجوانوں نے پی ایچ اے ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوٹیج کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 31, 2022

لاہور: لاہور میں کرکٹ کھیلنے سے روکنے پر اوباش نوجوانوں نے پی ایچ اے ملازمین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سیکیورٹی اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ لاہور کے علاقے پی ایچ اے سگیاں بند روڈ کے قریب پیش آیا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوانوں کو گرین بیلٹ پر کھیلنے سے منع کیا تھا۔

کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان مشتعل ہوگئے اور ہاتھوں میں پکڑے بیٹ اور وکٹوں سے ملازمین کی درگت بنا دی، تشدد کے باعث پی ایچ اے ملازمین زخمی ہوگئے۔

پی ایچ اے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان موقع سے موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔

پی ایچ اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے اسلام پورہ تھانے میں درخواست دے دی۔

اس حوالے سے کہنا ہے کہ تشدد کا واقعہ سگیاں پُل کے قریب پیش آیا، 3 سیکیورٹی گارڈز داود، ہارون اور جاوید اقبال زخمی ہوئے جس کے بعد تینوں زخمی سیکیورٹی گارڈز کو اسپتال منتقل کیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ کی واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے، پولیس واقعے میں ملوث ملزمان کی فوٹیج کے ذریعے شناخت کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |