تاجر برادری نے سیل ٹیکس لگے بل جمع نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا انجمنِ تاجران

تاجر برادری نے سیل ٹیکس لگے بل جمع نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،


ویب ڈیسک July 31, 2022
—فائل فوٹو

HARIPUR: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ٹیکس سے متعلق بیان پر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پرجبری لگایا گیا سیل ٹیکس کسی صورت جمع نہیں کرائیں گے اور 150 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر ٹیکس میں چھوٹ کوئی احسان نہیں اس پر تو ٹیکس ہی معاف ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ملک کی تاجر برادری نے سیل ٹیکس لگے بل جمع نہ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، حکومت بجلی کے بلوں میں لگائے گئے جبری سیل ٹیکس کے قانون کو واپس لے۔

مزیدپڑھیں: حکومت کا ماہانہ 150 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے دکانداروں کو فکس ٹیکس میں چھوٹ دینے کا اعلان

اجمل بلوچ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا امپورٹرز فارمولہ ناکام ہوچکا، مفتاح اسماعیل اعتراف کر لیں کہ وزارت خزانہ ان کے بس کی بات نہیں، واپڈا کی تمام کمپنیاں سیل ٹیکس کی رقم نکال کر نئے بل بھیجیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل جمع نہ ہوئے تو اس کے ذمہ دارخرم دستگیر ہوں گے، بڑے احتجاج کا اعلان 2 اگست کو اسلام آباد کے اجلاس میں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |