انسداد تجاوزات بیج کے 238 جوان پاس آؤٹ 36 کو روک لیا گیا

امتحانی نظام میں کئی اصلاحات متعارف کرائیں،پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج جاوید مہر


Raheel Salman March 13, 2014
پاسنگ آؤٹ فروری میں ہونا تھی، ناگزیر وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں ہوسکی،ذرائع فوٹو : ایکسپریس/فائل

لاہور: پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں انسداد تجاوزات کے86 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں 238 جوان پاس آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد میں قائم پولیس ٹریننگ کالج میں انسداد تجاوزات کے 86 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب منعقد ہوئی ، تقریب سے پرنسپل ایس پی جاوید مہر نے خطاب کیا ، انھوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ، اس سلسلے میں اہلکار اپنی جان کی بازی تک لگانے سے دریغ نہ کریں ، پاسنگ آؤٹ کے موقع پر 238 جوان پاس آؤٹ ہوئے جبکہ 36 امیدواروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا ہے ، انسداد تجاوزات کے اہلکار ایک برس سے ٹریننگ کررہے تھے اور مذکورہ پاسنگ آؤٹ ماہ فروری میں منعقد ہونا تھی لیکن ناگزیر وجوہات کی بنا پر منعقد نہ ہوسکی ۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹریننگ کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاسنگ آؤٹ میں کامیاب امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر پاس کیا گیا،اس سے قبل انسٹرکٹر اوردیگر امتحانی افسران مبینہ طور پر بھاری رقوم کے عوض یا کسی اعلیٰ افسر کی سفارش پر امیدواروں کو پاس کیا کرتے تھے،اس ضمن میں ٹریننگ سینٹر کے پرنسپل پر زیادہ دباؤ ہوتا تھا تاہم موجودہ پرنسپل جاوید مہر نے ہر قسم کا دباؤ مسترد کردیا ، ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر پرنسپل ایس پی جاوید مہر نے بتایا کہ انھوں نے ٹریننگ سینٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد امتحانی نظام میں کئی اصلاحات متعارف کرائیں اور کاپیوں کی چیکنگ کے نظام کو شفاف بنایا گیا جس کی بنیاد پر رشوت خوری کی شکایات کی شرح صفر ہوگئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |