چودہ سالہ بچے کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر 13 سالہ طلحہ کو عمر قید

عدالت نے طلحہ کو عمر قید کی سزا کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا


ثاقب بشیر July 30, 2022
—فائل فوٹو

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے قتل کی انوکھی واردات میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ساڑھے 13 سالہ بچے کو 14 سالہ بچے کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی۔


عدالت نے طلحہ کو عمر قید کی سزا کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ قتل کے وقت مجرم کی عمر ساڑھے 13 سال اور مقتول کی عمر 14 سے 15 سال تھی۔


اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ تھانہ گولڑہ کی حدود میں ستمبر 2021 میں طلحہ نے عبید اللہ کو چاقو مار کر قتل کردیا تھا۔

پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور شکایت کنندہ کے وکیل دانش عباسی نے کیس کی پیروی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |