سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن 6 دہشت گرد ہلاک

دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شہید اور نائیک زخمی ہوگیا


ویب ڈیسک July 30, 2022
فوٹو:فائل

سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشتگرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں