بین ایفلک کی ’ایکوامین‘ کے سیکوئل میں بطورِ بیٹ مین واپسی

فلم سال 2023 میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی


ویب ڈیسک July 29, 2022
جیسن موموا ایک مرتبہ پھر ایکوامین کا مرکزی کردارنبھائیں گے(فائل فوٹو)

RAWALPINDI: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جیسن موموا نے بین ایفلک کی ایکوامین کے سیکوئل میں واپسی کا عندیہ دے دیا۔

مشہور ہالی ووڈ کامک فلم ایکوامین کے سیکوئل کی بہت سی اہم باتوں پر شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلئے پردہ رکھا گیا ہے جبکہ شائقین بھی فلم کے سیکوئل کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

تاہم اب ایکوامین اسٹار جیسن موموا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بین ایفلک بھی ان کے ساتھ ایکوا مین کے سیکوئل میں بیٹ مین کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔



'ایکوامین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم' میں جیسن موموا ایک مرتبہ پھر ایکوامین کا مرکزی کردارنبھائیں گے جبکہ فلم کی کاسٹ میں بین ایفلک کے ساتھ ایمبر ہرڈ، ولیم ڈفو، پیٹرک ولسن، ڈولف لنڈگرین، یحییٰ عبدالمتین اور دیگر بھی شامل ہوں گے۔

فلم دو سال کی تاخیر کے بعد 17 مارچ 2023 کو امریکہ کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |