ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے زیادہ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے693 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے، قومی ادارہ صحت


ویب ڈیسک July 29, 2022
کورونا کے 177مریضوں کی حالت نازک ہے،این آئی ایچ

RAWALPINDI: ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت نازک ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار678 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 693 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.35 ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |